مقبوضہ فلسطین

صہیونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا

palestain shaheedغاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے اپنی وحشیانہ کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ایک اور فلسطینی جوان کو شہید کردیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اس شہید فلسطینی کا نام ابرایم سلیمان منصور بتایا ہے۔القدرہ کے مطابق، شہید منصور غزہ شہر کے مشرق میں لکڑیاں چن رہا تھا کہ اس دوران غاصب صہیونی فوجیوں نے اس پر فائرنگ کردی۔غاصب صیہونی فوج نے نہتے فلسطینی کے خلاف اپنی جارحیت کا حسب دستور یہ جواز پیش کیا ہے کہ وہ سرحدی باڑ کے نزدیک مشکوک حرکات کررہا تھا۔واضح رہے کہ صیہونی فوج فلسطینیوں کے خلاف ہر جارحانہ کارروائی کے بعد اسی طرح کا من گھڑت جواز پیش کیا کرتی ہے۔اقوام متحدہ کے رابطہ کار برائے انسانی امور کے دفتر کے مطابق پیدل شہری اسرائیل کی لگائی گئی غیر قانونی باڑ سے ایک سو میٹر دور تک آسکتے ہیں جبکہ گاڑیوں کو اس سے تین سو میٹر دور رکھنے کی اجازت ہے۔اسرائیلی فوج نے غیر قانونی باڑ سے تین سو اور ایک سو میٹر تک کا علاقہ ممنوعہ قرار دے رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button