مقبوضہ فلسطین

تحریک حماس کی تجاویز پر محمود عباس کی رضامندی

m abbasفلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے فلسطین کے مختلف علاقوں میں آئندہ چھ مہینوں کے بعد انتخابات کے انعقاد پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ فلسطینی نیوز اجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن ” نبیل شعث” نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ، قومی مصالحت کی شقوں پر عمل درآمد کے لئے حماس کی تجاویز ، منجملہ آئندہ چھ مہینوں کے بعد انتخابات کے انعقاد ، عبوری حکومت کی تشکیل ، غزہ کی تعمیر نو اور فلسطین کے مختلف اداروں اور تنظیموں کے درمیان اتحاد و ہم آہنگي پر اظہار رضامندی کیا ہے ۔ شعث نے اس رضامندی اور اتفاق رائے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں قومی مصالحت پر عمل درآمد کے لئۓ مزید مذاکرات کی ضرورت نہيں ہے اور آنے والے دنوں ميں قومی مصالحت اورملت فلسطین کے لئے اچھے دنوں کی آرزو کی جاسکتی ہے ۔ دوسری جانب فلسطین کی منتخب حکومت کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار "غازی حمد” نے کہا ہے کہ تحریک فتح اور حماس نے ، قومی آشتی کے سلسلے میں نہ صرف مذاکرات کے انعقاد پر بلکہ عملی اقدامات انجام دینے پر بھی اتفاق رائے کیا ہے ۔ واضح رہے کہ تحریک فتح اور حماس نے مئی 2011 اور فروری 2012 میں قاہرہ اور دوحہ میں باہمی اختلافات کو ختم کرنے اور ایک متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کے سمجھوتے پر دستخط کئے تاہم یہ سمجھوتے فلسطینی اتھارٹی کی خلاف ورزیوں کے سبب ابھی تک عملی شکل اختیار نہيں کرسکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button