مقبوضہ فلسطین

فلسطین: حماس پر لگائے گئے الزامات کی تردید

hamas1فلسطین کے اطلاع رسانی کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی منتخب حکومت نے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں ایک بیان شائع کرکے مصر کے داخلی امور ميں فلسطینیوں کی مداخلت سے متعلق الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات باطل اور بے بنیاد و بے اساس ہیں اور اس قسم کے الزامات پیش کرنےکا مقصد حماس کے لئے عوامی حمایت اور مصر میں مزاحمت کو کمزور کرنا ہے۔ فلسطین کی منتخب حکومت نے تحریک حماس اور مزاحمت کے خلاف مصری پروپگنڈوں کو صہیونی ریاست کے اہداف کی راہ میں قرار دیا اور مصری حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ملت فلسطین کے خلاف دشمنانہ پروپگنڈوں کا خاتمہ دے ۔ تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے بھی ایک بیان میں 25 جنوری کے انقلاب کے دوران مصری قیدیوں پر حملے میں شراکت پر مبنی ، فلسطینیوں کے خلاف مصر کی عبوری حکومت کے الزامات کو مسترد کردیا ۔ مصری حکام ، فلسطینی مجاہدین کو داخلی امور میں مداخلت اور سینائے مصر کے علاقے میں دھماکے کرائے جانے کا الزام عائد کررہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button