مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں پر صہیونی جارحیت جاری

palestain1غزہ پر ایک مرتبہ پھر غاصب صہیونی حکومت کی فوج نے وحشیانہ حملے کئے ہیں ۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق صيہونی حکومت کی فوج نے بدھ کو غزہ پٹی کے علاقوں رفح اور خود غزہ پر بھاری ہتھياروں سے حملے کئے جن کے دوران زرعی اراضی اور رہائشی مکانات کو بری طرح نقصان پہنچا ۔ غزہ پر صيہونی حکومت کے توپخانوں اور ٹينکوں کے حملے ايک ايسے وقت میں ہيں جب اسرائيل کے جنگی طياروں نے منگل کو غزہ پر حملے کرکے کم سے دو فلسطينيوں کو شہيد اور چھے ديگر کو زخمی کرديا تھا۔ دوسری جانب صيہونی فوجيوں نے بدھ کو غرب اردن کے شہر جنين کے علاقے يعبد کا محاصرہ تيسرے دن بھي جاری رکھا ۔ صيہونی فوجيوں نے اس بہانے سے کہ يعبد کے علاقے کے فلسطينی صيہونی فوجيوں پر پتھراؤ کرتے ہيں اس علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے۔ دوسری جانب صيہونی فوجيوں نے منگل اور بدھ کي درميانی رات غرب اردن ميں سات فلسطينيوں کوگرفتار کرليا ۔ واضح رہے کہ اسرائيلی فوجي ہر روز غزہ اور غرب اردن پر حملے کرکے فلسطينيوں کو شہيد و زخمی يا پھر انہيں گرفتار کرتے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button