مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کی بربریت،ایک اور فلسطینی شہید

plf shaheedفلسطینی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں غرب اردن کے علاقے میں ایک اور فلسطینی مسلمان شہید ہوگیا۔ فلسطین کے سیکیورٹی و مقامی ذرائع کے مطابق غرب اردن کے شہر جنین کے جنوب میں واقع قباطیہ میں فلسطینی مسلمانوں اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی کل رات کی جھڑپوں میں ایک بائیس سالہ فلسطینی جوان شہید ہوگیا۔ ان ذرائع کے مطابق ان جھڑپوں کے دوران صیہونی فوجیوں نے چار فلسطینی جوانوں کو اغوا بھی کرلیا۔ قابل ذکر ہے کہ فلسطینی علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہان اس غاصب حکومت کے فوجی روزانہ فلسطینیوں پر حملے، ان کا قتل اور انھیں اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button