فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی جاری جارحیت

25 اکتوبر, 2013 10:27

palestain5غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی مسلمان شہید ہوگیا ۔ یہ فلسطینی جوان کچھہ دنوں قبل صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں زخمی ہوگيا تھا جو کئی ہفتوں کی تکلیف برداشت کرنے کے بعد شہید ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے وقت یہ فلسطینی جوان اپنی گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا جس پر صیہونی فوجیوں نے زہریلی گیس کے گولے سے حملہ کیا جس میں زخمی ہوگیا اور آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ قابل ذکر ہے کہ غرب اردن میں حال ہی میں ایک اور فلسطینی سر میں گولی لگنے کے نتیجے میں شہید ہوا تھا ۔

11:27 صبح اپریل 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔