فلسطین میں بیس بچے صہیونیوں کے ہاتھوں گرفتار

18 جولائی, 2013 09:25

plf chaildغاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے فلسطینی بچوں کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھتے ہوئے، حال ہی میں غرب اردن کے علاقے سے بیس فلسطینی بچوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بچوں کی انفارمیشن کے ادارے نے آج اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے غاصب صہیونی حکومت کےفوجیوں نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران غرب اردن کے مختلف علاقوں سے بیس فلسطینی بچوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس رپورٹ میں آیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے اسی طرح غرب اردن کے علاقے میں صہیونی آباد کاروں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی سرزمینوں پر قبضے کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے میں شریک فلسطینیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

7:44 شام اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔