مقبوضہ فلسطین

بحرين ميں عوام کي انقلابي تحريک اور فارمولا ون کي تياري

one rase bahrainگزشتہ پانچ روز سے بحرين کے عوام فارمولاون ريس کے خلاف اور ملک ميں جاري جمہوري تحريک کے حق ميں مظاہرے کر رہے ہيں-
بحرين کے عوام کا کہنا ہے کہ ملک کي شاہي حکومت فارمولاون ريس کے ذريعے ملک کي صورتحال کو معمول کے مطابق ظاہر کرنے کي کوشش اور اصل حقائق پر پردہ ڈالنا چاہتي ہے-
اس وقت بحرين کا دارالحکومت منامہ مکمل طور سے سيکورٹي فورس کے محاصرے ميں ہے –
سيکورٹي فورس کے اہلکار تشدد کے ذريعے اپنے زعم ميں فارمولا ون ريس کے پرامن انعقاد کے لئے ماحول سازگار بنا رہے ہيں-
بحرين ميں دوسال سے زائد عرصے سے سياسي بحران جاري ہے جس کي وجہ سے سن دوہزار گيارہ ميں فارمولاون ريس منسوخ کردي گئي تھي- ليکن دوہزار بارہ ميں ملک پر مسلط خانداني آمريت نے سعودي عرب کے فوجيوں کي حمايت سے ملک ميں فارمولا ون ريس کا انعقاد کرايا تھا-
ليکن اس سال بحرين کے عوام اور حکومت مخالفين نے يہ بات زور ديکر کہي ہے کہ وہ آل خليفہ حکومت کے پرتشدد اقدامات کے باوجود فارمولا وين ريس جيسے نمائشي اقدامات کے خلاف منظم احتجاج اور مظاہرے کريں گے-
دوسري جانب بحريني حکام نے عوام کو سنگين نتائج کي دھمکياں ديتے ہوئے ملک ميں خوف ہراس پھيلانے کي کوشش شروع کردي ہے-
اسکولوں پر حملے، مظاہرين کي گرفتاريوں ميں شدت، نہتے لوگوں کے خلاف چھرے والي گوليوں کا آزادانہ استعمال، فارمولاون کار ريلي کے آغاز سے قبل حکومت منامہ کے وحشيانہ اقدامات ميں شامل ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button