مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کی دھمکیاں ، فلسطینیوں کے خلاف نفسیاتی جنگ

islrail plfفلسطین الآن کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان فوزی برھومی نے آج کہا کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی وسیع کاروائیوں پر مبنی اسرائیلی فوج کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف ” بنی گینٹس ” کی دھمکیاں ، فلسطین کے عوام کو ڈرانے دھمکانے کے لئے ایک نفسیاتی جنگ اور 2012 میں غزہ میں اسرائیل کی آٹھہ روزہ جنگ میں اپنے ان کمانڈروں اور فوجیوں کے حوصلے بلند کرنے کے لئے ہیں کہ جنہیں سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
برھوم نے مزید کہا کہ اگر صہیونی حکومت ، فلسطینی مزاحمت اور عوام کے خلاف کسی حماقت کی مرتکب ہوئی تو فلسطینی مجاہدین خاص طور پر تحریک حماس کی فوجی یونٹ ، ” القسام بریگیڈ ” اس غاصب حکومت کے مقابلے میں اپنے عوام اقدار اور مقدسات کا دفاع کریگی۔ واضح رہے کہ بنی گینٹس نے آج ایک بار پھر غزہ کے خلاف وسیع کاروائی کرنے کی دھمکی دی ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button