مقبوضہ فلسطین

مصر کے داخلی امور میں حماس کی مداخلت کی تردید

ismail hanya newsفلسطین کی منتخب حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے مصر کے داخلی امور میں حماس کی ہر قسم کی مداخلت کی تردید کی ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے روسی ٹی وی چینل سے گفتگو میں مصر کی حکومت اور اخوان المسلمین کے ساتھ حماس کے تعلقات کو خراب کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس کا مصر کے داخلی حالات اور کشیدگي سے کوئي تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصری حکام نے دشمنوں کی سازشوں کے برخلاف کام کیا ہے اور مصر کے صدر، فوج اور خفیہ اداروں نے بھی مصر میں ہونے والے حالیہ پرتشدد واقعات میں حماس کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button