مقبوضہ فلسطین

مسجد اقصیٰ کی دیوار براق کو خراب کرنے کی صہیونی سازش

masjid aqsaفلسطین الآن کی آجکی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ القدس کے اسلامی وقف بورڈ کے ڈائرکٹر شیخ عزام الخطیب نے اعلان کیا کہ صہیونی حکومت کے بلڈوزروں نے کل ایک مذہبی عمارت کی تعمیر کےبہانے مسجد الاقصی کے مغربی حصہ ،دیوار براق میں کھدائی کا آغاز کیا۔ الخطیب نے اس اقدام کو دیوار براق کو خراب کرنےکےلئے صہیونی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی وقف بورڈ دیوار براق میں کسی بھی کھدائی کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت نے اس سے قبل مارچ میں بھی دیوار براق کے شمالی حصے کو خراب کیا تھا۔
اس سے ایک سال قبل فلسطینی وکیل "ناصر قیس ” نے انکشاف کیا تھا کہ صہیونی حکومت دیوار براق کے شمالی حصےمیں ایک چار منزلہ عمارت کی تعمیر کے درپے ہے جو حقیقت میں مسجدالاقصی کے نیچے کھودے گئے ٹنلوں کا دروازہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button