مقبوضہ فلسطین

صہیونی جیلوں میں امداد نہ پہنچنے کی وجہ سے ایک فلسطینی شہید

plf111سما نیوز کے مطابق صیہونی حکومت کی ایشل جیل میں میسرہ ابو حمدیہ نامی سن رسیدہ قیدی کی شہادت

کے بعد فلسطینی انتظامیہ نے صیہونی جیلوں کی صوررتحال کا پتہ لگانےکے لئے
ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطین کے وزیر برائے امور اسیران عیسی قراقع نے فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے غیر انسانی رویے کی مذمت کرتےہوئے یہ مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی شہید میسرہ ابو حمدۃ طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے صیہونی جیل میں شہید ہوگئے، ان کی عمر ساٹھ برس تھی۔ عیسی قراقع نے اس فلسطینی قیدی کو طبی امداد سے محروم رکھنے کو انسانیت سوز اقدام قراردیا۔
واضح رہے کہ میسرہ ابوحمدۃ کی بیماری اور صیہونی حکومت کی طرف سے طبی سہولتوں کے فقدان پر احتجاج کرتےہوئے دیگر فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کی تھی جس کےبعد صیہونیوں نے نہ صرف اس فلسطینی قیدی کا علاج نہیں کروایا بلکہ دیگر قیدیوں کو قید تنہائي میں ڈال دیا۔ اس سے قبل عرفات جرادات صیہونیوں کی وحشیانہ ایذاوں کے نتیجے میں شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button