مقبوضہ فلسطین

45ہزار فلسطینیوں کو اپنے علاقوں سے نکالنے کا منصوبہ

plf houseصہیونی ریاست نے ایک منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے مطابق النقب علاقے سے 45ہزار سے زائد فلسطینیوں کا انخلاء ہوجائے گا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی کابینہ نے کل اتوار کو اس حوالے سے مسودے کی منظوری دے کر النقب علاقے کے کئی ہزار فلسطینی قبائلیوں کو اپنے علاقوں سے نکالنے کی موافقت کی۔
النقب علاقے میں علاقائی کونسل کے سربراہ عطیہ عاصم نے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا کہ اس منصوبے کے تحت کم از کم 45 ہزار فلسطینیوں کو اپنے علاقوںسے نکال دیا جائے گا۔
انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنطیموں سے درخواست کی کہ صہیونی ریاست کو اس منصوبے پر عملدرآمد کی اجازت نہ دیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button