غزہ کے عوام کي مشکلات اور مصر

غزہ کے محصور علاقے تک جانے والے راستوں کو دائمي طور پر کھولنے کے بارے ميں حکومت مصر کي جانب پس و پيش سے کام لئے جانے کا سلسلہ جاري ہے جبکہ ايک فلسطيني ادارے نے تازہ رپورٹ ميں بتايا ہے کہ مصر اور غزہ کے درميان کچي سرنگوں کے منہدم ہوجانے کے نتيجے ميں دوسو سے زيادہ فلسطيني شہري جاں بحق ہوچکے ہيں –
نامي انساني حقوق کے فلسطيني ادارے نے اپني رپورٹ ميں بتايا ہے کہ سن دوہزار چھے سے اب تک دوسو تيس فلسطيني جنوبي غزہ اور شمالي مصر کو ملانے کي غرض سےکھودي جانے والي کچي سرنگوں کے منہدم ہوجانے کے نتيجے ميں اپني جانيں گنواں چکے ہيں=
دوسري جانب غزہ ميں فلسطين کي وزارت صحت نے بتايا ہے کہ جنوبي غزہ ميں ايک سرنگ کا داخلي راستہ منہدم ہوگيا جس ميں ايک فلسطيني نوجوان جانبحق جبکہ تين ديگر زخمي ہوئے ہيں-
مصري فوج نے صحرائے سينا ميں سرحدي محافظوں کے خلاف مسلح افراد کے حملوں کو بہانہ بنا کر شمالي مصر کي سرحدوں پر بنائي گئي سرنگوں کو منہدم کرنے کي کاروائي تيز کردي ہے- يہ ايسي حالت ميں ہے کہ اب تک درجنوں فلسطيني شہري اسرائيلي جنگي طياروں کي جانب سے سرنگوں پر کي جانے بمباري ميں شہيد ہوچکے ہيں-
اسرائيل کي جانب سے سن دوہزار سات ميں غزہ کا محاصرہ سخت کئے جانے کے بعد بعض فلسطيني تنظيموں نے جنوبي غزہ اور شمالي مصر کے درميان سيکڑوں سرنگيں کھود کر اس علاقے کے لوگوں کو ضروريات زندگي کي اشيا فراہم کرنے کے راستے بنائے تھے –
فلسطيني حکام، حکومت مصر سے ان سرنگوں کو مہندم نہ کرنے کي درخواست بھي کرچکے ہيں اور انکا کہنا ہے کہ حکومت مصر کو ايسان نہيں کرنا چاہے کيونکہ يہ سرنگيں فلسطينوں کي ضروريات زندگي کي لازمي اشيا لانے کا واحد ذريعہ ہيں اور اگر وہ ايسا کرنا ہي چاہتي ہے تو اسے رفح سميت غزہ آنے والے تمام سرحدي راستوں کو مستقل بنيادوں پر کھول دينا چاہيے –
اسرائيل نے سن دوہزار چھے کے انتخابات ميں اسلامي مزاحمتي تحريک حماس کي کاميابي اور غزہ ميں اسکي حکومت کي تشکيل کے بعد سے اس علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے اور سولہ لاکھ افراد کو غذائي اشيا، ايندھن اور ديگر ضروريات زندگي سے محروم کرنے کي کوشش کر رہا ہے-
اسرائيل نے غزہ کا محاصرہ شديد تر کرنے کے علاوہ فلسطينيوں کے خلاف جارحيت کا سلسلہ بھي جاري رکھا ہے –








