اسلامی بیداری، فلسطینی مزاحمت کی تقویت کا باعث

فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر احمد بحر نے فلسطینی مزاحمت کے سلسلے میں اسلامی بیداری کے کردار پر تاکید کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مصر کے ایک میڈیا وفد نے، جو غزہ پٹی کے دورے پر ہے، فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر احمد بحر سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں احمد بحر نے فلسطینی مزاحمت کی تقویت میں اسلامی بیداری کے کردار پر تاکید کی۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی بیداری کے باعث بعض ظالم حکومتوں کا، جن کا ملت فلسطین کے خلاف دباؤ اور پابندیاں عائد کرنے کے سلسلے میں اہم کردار تھا، خاتمہ ہوا ہے۔
احمد بحر نے کہا کہ مزاحمت غزہ پٹی کے کئي سال کے محاصرے کے باوجود صہیونیی حکومت کے جدید ترین ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔








