مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں پر صہیونی فوجیوں کا حملہ

crash israilغاصب صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی گاؤں پر حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو اغوا کرلیا ہے۔

فلسطین کے مرکز اطلاعات کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے گذشتہ شب مقبوضہ بیت المقدس کے ایک گاؤں ” العیسویہ ” پر حملہ کیا اور متعدد فلسطینیوں کو اغوا کرلیا۔صیہونی فوجیوں نے گاؤں پر حملے کے دوران بلڈوزروں کا استعمال کیا اور گاؤں کی پانی کی پائپ لائن کو بھی تباہ کردیا۔اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ گاؤں پر صیہونی فوجیوں کا یہ لگاتار تیسرا حملہ تھا۔

ادھر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کے ایف سولہ طیارے گذشتہ شب اچانک غزہ پٹی کی فضائي حدود میں داخل ہوئے اور غزہ پٹی کے جنوب مغربی علاقے میں کافی نیچی پرواز کی۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ پٹی پر 14 نومبر کو حالیہ حملے شروع کئے تھے لیکن فلسطینیوں کی مزاحمت اور استقامت کی وجہ سے آٹھ دن کے بعد ہی یہ غاصب حکومت جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور ہوگئي تھی۔ فلسطین کی منتخب حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پٹی پر صیہونی فوج کے آٹھ روزہ حملوں میں کم سے کم 190 فلسطینی شہید ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button