مقبوضہ فلسطين ميں صيہوني حکومت کے خلاف مظاہرے

16 جولائی, 2012 09:28

shiitenews palestinians-protest-against-israels-military-strikes-img-143072مقبوضہ فلسطين ميں بسنے والے ہزاروں اسرائيليوں نے اسرائيل کي معاشي بدحالي مہنگائي اور اقتصادي مشکلات کو لے کر مختلف شہروں ميں مظاہرے کئے ہيں۔
دس ہزار سے زائد اسرائيليوں نے سنيچر کے دن اور سنيچر کي رات تل ابيب، بيت المقدس اور حيفا شہروں ميں مظاہرے کرکے سماجي انصاف کے فقدان اور بڑھتي ہوئي بے روزگاري کے مسئلے کو لے کر صہيوني حکومت کے وزير اعظم بنيامين نتنيا ہو کي کابينہ کے خلاف نعرے لگائےاور وزير اعظم اور ا ن کي کابينہ کے استعفے کا مطالبہ کيا۔

جس وقت بنيامين نتنياہو کي حکومت کے خلاف مظاہرين نعرے لگارہے تھے اسي وقت ايک اسرائيلي نے خود سوزي کرلي- صہيوني ذرائع کا کہنا ہے کہ خود سوزي کرنے والے شخص کي حالت تشويشناک ہے- ان مظاہروں کے دوران سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين پر حملہ کيا اور متعدد افراد کو گرفتار کرليا –

4:55 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔