مقبوضہ فلسطین

صيہوني فوجيوں کا حملہ، ايک شہيد متعدد زخمي

israeili-killsغزہ پٹي پر صيہوني فوجيوں کي گولہ باري ميں ايک فلسطيني شہيد ہوگيا

غزہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اسپتال کے ذرائع نے بتايا ہے کہ جمعرات کي صبح شجاعيہ نامي علاقے پر صيہوني فوجيوں کي گولہ باري ميں ايک فلسطيني شہيد اور دو زخمي ہوگئے – صيہوني فوجيوں نے جمعرات کو غرب اردن پر بھي حملہ کيا اور سترہ فلسطينيوں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

بدھ کي رات بھي صيہوني فوجيوں نے غرب اردن پر حملہ کرکے تين فلسطينيوں کو اغوا کيا تھا۔

صيہوني فوجي تقريبا ہر روز غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملے ميں فلسطينيوں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے جاتے ہيں اور جيل ميں بند کرديتے ہيں۔ يہ ايسي حالت ميں ہے کہ صيہوني حکومت کي جيلوں ميں پانچ ہزار سے زائد فلسطيني انتہائي ناگفتہ بہ حالت ميں زندگي گزار رہے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button