مقبوضہ فلسطین

رام اللہ میں فلسطینیوں کے مظاہرے

palistineصیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینیوں کے لواحقین کے ساتھہ ساتھہ درجنوں دیگر فلسطینی مسلمانوں نے آج غرب اردن کے شہر رام اللہ میں فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں پرجوش مظاہرہ کیا ۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ان فلسطینیوں نے آج رام اللہ میں عالمی ریڈکراس کے دفتر کے سامنے اجتماع کیا اور زوردار نعرے لگاتے ہوئے فلسطینی قیدیوں کا مسئلہ حل کرنے میں عالمی اداروں کی ناتوانی و لاتعلقی پر کڑی تنقید کی ۔ مظاہرین نے فلسطینی قیدیوں اور خاصطور سے ان دو ہزار قیدیوں کی جان بچائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی جو گذشتہ چوبیس دنوں سے صیہونی حکومت کی کارکردگی کے خلاف احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال پر ہیں ۔ کل بھی اسی طرح کا مظاہرہ رام اللہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ فلسطینی قیدیوں کے مسئلے میں بین الاقوامی اداروں خاصطور سے اقوام متحدہ کی لاپرواہی سے تمام فلسطینیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئي ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button