لبنان: عرسال کے اکثر علاقوں پر فوج کا قبضہ

07 اگست, 2014 11:55

arsalلبنان کے سرحدی علاقے عرسال میں فوج نے اکثر مقامات کو دہشتگردوں سے خالی کروالیا ہے۔ لبنان کی النشرہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی فوج نے ملک کے مشرقی سرحدی علاقے میں واقع شہر عرسال میں داعش گروہ کے ہاتھوں اغواء کیئے گئے سات لبنانی فوجیوں کو رہا کروانے کے ساتھ اس شہر کے اہم مقامات کو دہشتگردوں سے آزاد کروالیا ہے اور اس علاقے میں کسی حد تک امن بحال ہوگيا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کی فوج اور داعش دہشتگرد گروہ کے عناصر کے درمیان پانچ روز سے جاری جھڑپوں کے بعد فوج نے علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور سات لبنانی فوجیوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کروالیا گیا ہے۔ گذشتہ رات لبنانی فوج کی کارروائی میں سولہ دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔ حزب اللہ لبنان نے بھی عرسال کے علاقے میں فوج کے کامیاب آپریشن پر مبارک باد پیش کی ہے۔

5:54 صبح جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔