لبنان
دہشتگردی کا مقابلہ، حزب اللہ کا فوج کی حمایت کا اعلان
حزب اللہ لبنان نے دہشتگردوں کامقابلہ کرنے کےلئے اس ملک کی فوج کی حمایت کااعلان کیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق مشرقی لبنان کے عرسان علاقے میں مسلح دہشتگردوں اور لبنانی فوج کے درمیان جھڑپ کے بعد حزب اللہ لبنان نے تاکید کی ہے کہ جدوجہد کے لئے فوج کی حمایت اور لبنان سے دہشتگردوں کو باہر نکالنا نہایت ضروری ہے۔ درایں اثنا لبنانی وزیراعظم تمام سلام نے مشرقی لبنان میں مسلح دہشتگردوں سے کسی بھی طرح کی گفتگو اور ساز باز کومسترد کرتے ہوئے اس علاقے سے ان کے انخلاء پرتاکیدکی ہے۔ واضح رہے کہ لبنانی فوج نے گذشتہ دو دنوں سے عرسان کے علاقے سے دہشتگردوں کو باہر نکالنے کی کاروائياں شروع کردی ہیں۔ لبنانی فوج اب تک دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کرچکی ہے۔