لبنان

تکفیری گروہ داعش کا بہت جلد خاتمہ ہو جائے گا: سید حسن نصر اللہ

hasan nasrullaلبنان سے شائع ہونے والے اخبار السفیر نے اپنی آج کی اشاعت میں حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش بہت جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچ کر نیست و نابود ہوجائے گا۔

اخبار السفیر نے اس بات پر تاکید کے ساتھ کہ سید حسن نصراللہ مدتوں قبل عراق کے کردوں اور داعش کے درمیان آج ہونے والی جھڑپوں کی پیشنگوئی کرچکے تھے، کہا ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل اپنے تجربات اور موجود حقائق کی بنیاد پر معتقد ہیں کہ علاقے میں ایک بھی اسلامی مذاہب کا پیرو اس دہشتگرد گروہ داعش کے انحرافی افکار کو قبول نہیں کرتا۔

اخبار السفیر نے لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے اسی طرح تاکید کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر شام کے معلولا اور قارہ شہروں میں عیسائیوں کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان شہروں کی عیسائي برادری کی مدد کے لئے کسی بھی کوشش و مدد سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button