لبنان

لبنان پر تکفیریوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

lebhamlaحزب اللہ لبنان کی جانب سے قبل از وقت انجام دیئے جانے والے اقدام نے مشرقی لبنان میں بقاع اور بعلبک پر راکٹ حملہ کرنے کی تکفیری گروہوں ک سازش کو ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق جبھۃ النصرہ اور داعش دہشتگرد گروہوں سے وابستہ افراد نے ان علاقوں پر قبضہ کرنے کیلئے جو ان کے ہاتھوں سے نکل چکے ہیں ایکبار پھر حملہ کیا جسے حزب اللہ لبنان نے ناکام بنادیا۔ اس حملہ میں درجنوں دہشتگيرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے دہشتگردوں کا تعاقب کرکے متعدد دہشتگردوں کو گرفتار بھی کرلیا۔ یہ دہشتگرد شمالی بقاع میں عرسال کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button