لبنان
لبنان میں کار بم دھماکہ ،متعدد افراد زخمی
لبنان میں کار بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ دھماکہ جنوبی بیروت میں ہوا۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی اور کئی گاڑیوں کےتباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ فوجی چیک پوائنٹ کے قریب رونما ہوا ہے ۔