امریکہ، دہشتگردی کا ذمہ دار

17 جون, 2014 09:17

naeem qasimحزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادی دہشت گردی کے پھیلاؤ کے ذمہ دار ہیں۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادی مشرق وسطی میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے یورپی اور علاقائی اتحادی تكفيري دہشتگردی کو علاقے میں لے کر آئے تاکہ وہ شامی حکومت کے خلاف لڑیں۔ شیخ قاسم نے مزید کہا کہ ان ہی ممالک نے عراق کے اقتدار کو سلفي دہشت گرد گروپ داعش کے ہاتھوں میں دینے کی سازش رچی ہے۔
انہوں نے عراق میں دہشت گردی کے پھیلاؤ کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے علاقے بلکہ دنیا کو خطرہ پیدا ہو جائے گا۔

شفقنا اردو

ur.shafaqna.com

4:14 صبح جون 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔