لبنان

سید حسن نصر اللہ عید مزاحمت و آزادی کی مناسبت سے خطاب کریں گے

hasan nasrullaالخبر پریس نے حزب اللہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کی اشاعت کر کے اس بات کی خبر دی ہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ ۲۴ مئی کو ’’عید آزادی و مزاحمت‘‘ کی مناسبت سے سرحدی علاقے بنت جمیل میں خطاب کریں گے۔
اس بیان میں لبنان کے لوگوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کر کے پروگرام کی رونق کو دوبالا کریں۔
یہ پروگرام ۲۴ مئی بروز ہفتہ، دن کے ساڑھے پانچ بجے مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے بنت جمیل میں منعقد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لبنان کے لوگ ہر سال اس دن جسے عید مزاحمت و آزادی کہا جاتا ہے جشن مناتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button