لبنان

لبنانی فوج نے القصیر اور قلعمون کے دہشت گردوں کا کمانڈر گرفتار کر لیا

lep armyلبنان میں لبنانی فوج نے ایک ناکہ بندی کے دوران شامی دہشت گردوں کی القصیر اور قلعمون کونسل کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق لبنانی افواج نے القصیر اور قلعمون کی کونسل کے کمانڈر محمد عبد الدائم الراج کو گرفتار کر لیا ہے اور نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

لبنانی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی افواج نے پیر کے روز ارسل کے علاقے وادی الشاب میں ایک ناکہ بندی کے دوران چیکنگ کرتے ہوئے شامی دہشت گردوں کے ایک اہم کمانڈر محمد عبد الدائم الراج کو ایک ساتھی محراج بقر کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔
فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الراج شامی دہشت گردوں کو اسلحے کی اسمگلنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا تھا تاہم گرفتاری کے وقت اراج کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔جبکہ اس کے ساتھی کے پا س سے جعلی پاسپورٹ بھی برآمد ہو اہے جسے لبنانی فوج نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button