شام میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے حزب اللہ کے ٹی وی چینل المنار کے تین اہلکار شہید

15 اپریل, 2014 10:02

alminarحزب اللہ لبنان کے ٹی وی چینل المنار کی رپورٹ کے مطابق شامی شہر قلمون کے علاقے معلولہ میں میں جاری جنگ کے دوران رپوٹر حمزہ الحاج حسن اپنے دو ساتھیوں حلیم علوہ اور کمیرہ مین محمد منتش کے ہمراہ کوریج کے لئے جا رہے تھے کہ ان کی کار پر تکفیری دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے المنار ٹی وی کے تنیوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ المنار چینل نے فخریہ اعلان کیا ہے کہ آزادی و حریت کے راستے پر اپنی ان قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم فخر کے ساتھ ساتھ اپنے ان شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ان کے غم میں برابر شریک ہیں۔ کہا گیا کہ ہم شہداء کے خاندانوں اور لبنانیوں کو بتاتے ہیں کہ تین اور ان کے بیٹے اپنے فرائض کی ادائیگی میں شامی فوج کی پیش قدمی کی کوریج کرتے ہوئے قافلہ جاوداں میں شامل ہونے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔

7:42 شام اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔