لبنان

شام میں جاری جنگ، عالمی برادری کی جانب سے نظر ثانی

hizbulla flaqحزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے شام میں جاری جنگ کے بارے میں عالمی برادری کی جانب سے نظر ثانی کی خبر دی ہے ۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ ابراہیم امین السید نے ، عوامی نظام کے حق میں بحران شام کے اندازوں میں تبدیلی لائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تقدیر ساز مرحلے کے پیش نظر عالمی برادری نے شام کے ساتھ جنگ کے سلسلے میں اپنے اندازوں پر نظر ثانی کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں شام کے خلاف مواقف میں تبدیلی کی وجہ اس ملک کی فوج اور مجاہدوں کو حاصل ہونے والی پے در پے کامیابیاں ہيں ۔ دوسری جانب حزب اللہ کی ایکزیکٹیو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے بھی تمام لبنانی فریقوں سے اپیل کی کہ اس ملک کی سیاسی اور سکورٹی مشکلات کے حل کے لئے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ دیں اور ہم فکری و باہمی تعاون کے ساتھ ملکی مفادات کی راہ میں قدم اٹھائیں ۔ دوسری جانب حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے لبنان کی صورتحال کی بہتری اور تبدیلی کےلئے چار بنیادی ارکان کی تجویز پیش کی ہے ۔ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایک تقریر میں کہا کہ ان چار رکن پر عملدر آمد کے ذریعے ، لبنان ہمیشہ کے لئے امن و استحکام کا گہوارہ بن جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button