لبنان

حزب اللہ وقت مقررہ پر انتخابات کی خواہاں

naeem qasimحزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے لبنان میں مقررہ مدت کے اندر اندر صدارتی انتخابات کے انعقاد کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ لبنان کے المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ "نعیم قاسم” نے لبنان میں سیکیورٹی و سیاسی استحکام کی برقراری کے لئے ہمہ جانبہ شراکت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ ، مقررہ تاریخ میں لبنان کے صدارتی انتخابات کے انعقاد کی خواہاں ہے۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق لبنان کے صدارتی انتخابات جون 2014 میں منعقد ہوں گے۔ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم” نے مزید کہا ہے کہ لبنان میں سیاسی و امن و امان کا استحکام ملت لبنان اور مزاحمت کا اصلی دیرینہ مطالبہ ہے اور فتنہ انگیزوں اور فتنہ گروں کی حمایت اور ان کے سازشی منصوبوں کی توجہیہ کرنا ، ایسے اقدامات ہیں کہ جس نے لبنان کی سیکیورٹی کو چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے اور ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ شیخ ” نعیم قاسم” نے کہا کہ مزاحمت ملک کے دشمنوں کے مقابلے میں ڈٹی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button