مزاحمت ناقابل گفتگو موضوع اور تبدیل نہ ہونے والا اصول

06 مارچ, 2014 09:16

naeemqasimمصر کی "الشرق الاوسط” نیوز ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ ‘نعیم قاسم” نے کہا ہے کہ حتمی طور پر مزاحمت کے حق کو ایک اہم اصول کے عنوان سے ، لبنان کی نئی حکومت میں وزارتی حیثیت کا حامل ہونا چاہیے۔ شیخ "نعیم قاسم” نے مزید کہا کہ مزاحمت ناقابل انکار حقیقت ہے اور ملک کی سرنوشت اس کے ساتھ جڑی ہوئی ہے اور مزاحمت ، موجودہ چیلنجوں کے مقابلے میں حکومت کی اہم پشت پناہ شمار ہوتی ہے۔ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے وضاحت کی مزاحمت سے چشم پوشی ، کہ جو لبنان کی اسٹراٹیجک پالیسی کا حصہ ، کسی بھی قسم کا فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ شیخ "نعیم قاسم” نے تاکید کی کہ لبنان کو دو بڑے خطراک ، یعنی صہیونی حکومت اور تکفیریوں کا سامنا ہے اور ان خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے سیاسی استحکام اور مضبوط و پائیدار حکومت کی ضرورت ہے۔

8:27 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔