لبنان کے لئےاسرائیل اور وہابی دہشت گرد دو بڑے چیلنج ہیں

05 مارچ, 2014 10:13

naeemqasimحزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل اور وہابیوں کو عالمی امن کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے لئے بھی اسرائیل اور وہابی دو بڑے چیلنج ہیں۔ انھوں نے تحریک اصلاح اور وحدت کے سربراہ شیخ ماہر عبد الرزاق کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسلامی مقاومت لبنان کے پائدار اصول میں شامل ہے لہذا اس کا وزارتی بیانیہ میں ذکر ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان ملک کی طاقت اور قوت کا نام ہے جس نے اسرائیل جیسی غاصب صہیونی حکومت کو لبنان کی سرزمین سے نکال دیا، انھوں نے کہا کہ لبنان میں سرگرم وہابی دہشت گرد اسرائیلی ایجنٹ ہیں اور لبنان کو اس وقت دو بڑے چیلنجوں وہابی دہشت گردوں اور اسرائیل کی عداوت کا سامنا ہے ۔

11:45 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top