لبنان

بیروت دھماکہ:ایرانی خانہ فرہنگ کے قریب دھماکے میں دو افراد شہید جبکہ متعدد زخمی

2deadلبنانی دارالحکومت میں ہونیو الے ایک دھماکے میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں،شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارلحکومت بیروت کے علاقے بئر حسن میں واقع ایرانی خانہ فرہنگ کے قریب ہونے والے ایک بم دھماکے میں دو افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ القاعدہ کے عبد اللہ عزام نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
قابل غور بات ہے کہ گذشتہ چند ماہ میں بیروت کے شیعہ علاقوں میں مسلسل بم دھماکے ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔شہدی ہونے والوں میں خانہ فرہنگ ایران کے ڈائرکٹر بھی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ کئی اہم افراد بھی ان دھماکوں کی زد میں آ کر شہید ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button