لبنان

لبنانی صدر: ملک کی سیاسی پارٹیاں قومی مفادات کو ترجیح دیں

sader lebبیروت سے لبنان کی سرکاری نیوز ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر میشل سلیمان نے اتوار کی رات کہا کہ ملک کے تمام سیاسی گروہ نئی حکومت کی تشکیل کے لئے اپنے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ دیں اور نئی حکومت کی تشکیل میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔ لبنان کے صدر نے مزید کہا کہ لبنان کی باشندوں کو اس وقت شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے اور معاشی مسائل سے عوام پریشان ہیں ، جبکہ اس ملک کے بعض سیاستدان وزارتوں اور حکومتی عہدوں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ لبنان کے صدر میشل سلیمان نے وضاحت کی کہ ملک میں ایسی حکومت برسراقتدار آئے کہ جو عوام کی توقعات کو پورا کرسکے۔ لبنان کے صدر نے اسی طرح صدارتی اور دیگر انتخابات کے آئین کے مطابق انعقاد پر تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button