رہبر انقلاب اسلامی کو حزب اللہ لبنان کی مبارکباد

08 فروری, 2014 09:28

hizbulla yelowحزب اللہ لبنان کے پارلیمانی دھڑے نے مبارکباد کے اپنے پیغام میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں ایران کو حاصل ہونے والی عظیم کامیابیاں، قابل افتخار ہیں جن سے ایرانی قوم کا سر، فخر سے بلند ہوا ہے۔ اس پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایرانی قوم نے اسلامی انقلاب کو کامیاب بنانے اور ایران کی آزادی و استقلال کیلئے بہت زیادہ قربانیاں پیش کی ہیں۔ حزب اللہ لبنان کے پارلیمانی دھڑے نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں لبنانی عوام کی برحق استقامت اور لبنان میں امن و استحکام کی برقراری کیلئے ایرانی حمایت و امداد کی قدردانی بھی کی۔

5:08 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔