شمالی لبنان میں تشدد کے واقعات

18 جنوری, 2014 13:14

leb56جمعہ کو لبنان کے شہر طرابلس میں شام کے صدر بشار اسد کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان لڑائی میں کم سے کم ایک شخص ہلاک ہو گیا . جبل محسن علاقے میں ایک افسر کا کہنا تھا کہ شہر میں ہونے والے حملوں میں علوی جماعت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے.
دوسری طرف باب تبانہ ضلع میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر کچھ سیکورٹی اہلکار ان حملوں میں نشانہ بنائے جانے والوں کے بارے میں شدت پسندوں کو اطلاعات فراہم کر رہے ہیں . واضح رہے کہ شام میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد لبنان کے سرحدی شہروں پر راکٹ سے حملے کر رہے ہیں . جمعہ کو 7 راکٹ فائر کئے گئے لیکن اس حملے میں کسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے حالانکہ اس سے پہلے ہوئے راکٹ حملے میں 7 بچوں سمیت 9 افراد جاں ہوئے تھے.

9:03 صبح اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔