لبنان

شمال مشرقی لبنان ميں دھماکہ ۳ شہید ۴۲ زخمی

leb blast1لبنان کے شمال مشرق میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کئی تین افراد شہید اور ۴۲ زخمی ہوگئے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج شمال مشرقی لبنان میں واقع ہرمل شہر ميں ایک چیک پوسٹ کے نزدیک ہونے والے کار بم دھماکے میں کم از کم ۳ افراد ہلاک اور ۴۲ دیگر زخمی ہوگئے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ حالیہ مہینوں اور ہفتوں میں لبنان کے مختلف علاقوں منجملہ بیروت میں دہشت گردانہ کاروائیاں انجام پائی ہیں جس کے نتیجے میں دسیوں افراد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ لبنانی ذرائع ، ان دہشت گردانہ دھماکوں کا ذمہ دار، بعض عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب کو قرار دے رہے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button