لبنان

لبنانی وزیر خارجہ: دہشتگردی کے مقابلے میں ایران کا کلیدی کردار

leb5عدنان منصور نےکہا ایران علاقے کا ایک بڑا اور با اثر ملک ہے اور علاقے اور عالمی سطح پر اقتصادی، فوجی، سیاسی اور افرادی قوت کے لحاظ سے ایک بڑی طاقت شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایران کو ان اعلی توانائیوں کی بنا پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
لبنان کے وزیرخارجہ نے شام کےبحران اور علاقے کے ملکوں بالخصوص ایران اور لبنان پر اسکے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور لبنان کے لئے ضروری ہے کہ ان اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلسل صلاح و مشورے کرتے رہیں۔ عدنان منصور نے جینوا ٹو کانفرنس میں ایران کی شرکت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں ایران کا شریک نہ ہوناوقت سے پہلے ہی اس کی ناکامی کا اعلان ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایران کی شرکت سے جینوا ٹو کانفرنس کے اعتبار میں اضافہ ہوجائے گا۔ انہوں نے ایران کے ساتھ مختلف میدانوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button