روضہ حضرت زینب(س) کے مدافع دو شہیدوں کا تشییع جنازہ

31 دسمبر, 2013 11:44

leb shaheedلبنان کے جنوبی علاقے’’ناقورہ‘‘ کے مجاہد حسین رائف ملیجی کے پیکر کو آج اس علاقے کے انقلابی اور جانثار قوم نے تشییع جنازہ کیا۔ رائف ملیجی شام میں حضرت زینب(ع) کے روضے کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔
اس شہید مجاہد کے تشییع جنازہ کے مراسم میں علاقے کے جمع غفیر کے علاوہ حکومتی عہدہ داروں اور حزب اللہ کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔ شہید کے گھر سے تشییع جنازہ کا جلوس نکلا اور ناقورہ شہر کے قبرستاں میں شیخ حسن عیاد کی امامت میں نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید مغفور کو دفن کر دیا گیا۔
اس مراسم میں انتظامی ترقی امور کے وزیر الحاج محمد فنیش اور پارلیمنٹ نمائندے نواف موسوی بھی حاضر تھے۔

1:49 شام اپریل 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔