لبنان

صیہونی حکومت حزب اللہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے پرمجبور

israil-panchحزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی قیدی رافع العیساوی نے صیہونی حکومت کو اپنے عزم کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کردیا۔ حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ رافع العیساوی کی قربانی سے ملت فلسطین، لبنان اور صیہونی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت کو عظیم کامیابی حاصل ہوئي ہے جس پر وہ فخر کرسکتے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیدی رافع العیساوی نے اپنی شرایط پر صیہونی حکومت سے رہائي حاصل کی اور صیہونی حکومت کی شرایط کو منظور نہیں کیا۔ حزب اللہ نے رافع العیساوی کی استقامت اور صیہونی حکومت کے خلاف اس کی کامیابی کو تمام اسیروں اور مجاہدوں کے لئے نمونہ قراردیا۔ راقع العیساوی نے صیہونی حکومت کی جیل میں نو ماہ تک بھوک ہڑتال کی تھی جس کے بعد صیہونی حکومت انہیں رہا کرنے پر مجبور ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button