اسلامی مقدسات کی حفاظت میں حزب اللہ کی قربانیاں

13 دسمبر, 2013 10:08

shaheed hizbullaایسے دور میں جب چاروں طرف کفر اور نفاق کے بادل منڈلائے ہوئے ہیں اور دشمن اسلامی مقدسات کی ہتک حرمت پر تلا ہوا ہے حزب اللہ کے مظلوم مجاہدین اسلامی مقدسات کی حفاظت کی سنگین ذمہ داری اپنے دوش پر اٹھائے ہوئے ہیں اور خاموشی کے ساتھ موت کو اپنی آغوش میں لے رہے ہیں۔ لبنان اور عراق کے شیعہ جوان سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح تکفیری دھشتگردوں کے مدمقابل ڈٹے ہوئے ہیں اور اپنی قیمتی جانیں حریم اھلبیت(ع) کی حفاظت میں قربان کر رہے ہیں۔
حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری سید حسن نصر اللہ نے ۳۳ روزہ جنگ کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر کہا تھا کہ بیروت میں ہونے والے دھماکوں کا جواب ہماری طرف سے یہ ہو گا کہ اگر اس سے پہلے شام میں ہمارا ایک ہزار مجاہد برسر پیکار تھا تو اب دو ہزار ہو جائے گا اور اگر ہمارے وہاں پانچ ہزار افراد تھے تو اب ۱۰ ہزار ہو جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر میں خود اور حزب اللہ کے تمام تر سپاہی شام، لبنان، فلسطین کے لوگوں کی حفاظت کرنے کے لیے آمادہ ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے مجاہدین شام میں ۲۰۱۲ کے اواخر میں تکفیریوں کا مقابلہ کرنے حاضر ہوئے اور تب سے ابتک تکفیریوں کے ساتھ اس جنگ میں ان کے ۲۵۰ افراد شہید ہو چکے ہیں۔
ابنا نیوز ایجنسی نے حزب اللہ کے ۹۰ ان مجاہدین کی تصویریں شائع کرنے کا شرف حاصل کیا ہے جو شام کے القصیر، السیدہ زینب، حمص، ریف دمشق اور الغوطہ الشرقیہ میں شہید ہوئے ہیں۔

10:02 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔