لبنان
سي آئي اے کے سابق ايجنٹ نے حزب اللہ لبنان کي جاسوسي ميں ناکامي کا اعتراف کيا ہے۔
سي آئي اے کے سابق ايجنٹ ٹرسٹا ايش نے حزب اللہ کي انٹيلي جينس طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امريکہ نے حزب اللہ کي جاسوسي کي جتني بھي کوششيں کي ہيں سب کي سب نا کام رہي ہيں۔ قبل ازيں اسرائيلي فوج کے انٹيلي جينس ريسرچ انسٹي ٹيوٹ کے سربراہ عاموس گيلبوع نے بھي اعتراف کيا تھا کہ حزب اللہ لبنان کے نيٹ ورک ميں داخل ہونا ممکن نہيں ہے۔
واضح رہے کہ امريکہ کي جانب سے اپنے دوست ملکوں کي جاسوسي کا اسکينڈل سامنے آنے کے بعد عالمي سطح پر شديد رد عمل کا اظہار کيا جارہا ہے۔ امريکہ خطے ميں اسرائيل کا سب اہم حامي شمار ہوتا ہے اور اس نے دو ہزار چھے کي تينتس روزہ جنگ ميں اسرائيل کي کھل کر حمايت کي تھي۔