لبنان

بیروت میں ہوئے دھماکوں میں صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے : لبنانی صدر

leb saderلبنان کے صدر میکائیل سلیمان نے کہا ہے کہ جمعرات کو بیروت کے جنوبی مضافات میں ہوئے جان لیوا بم دھماکوں میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ نیوز نور کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے شہر بیروت کے علاقے ضاحیہ میں جمعرات کو ایک خوفناک کار بم دھماکے کے سبب 21 افراد شہید جبکہ 250 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لبنان کے صدر نے کہا کہ اس طرح کی مجرمانہ عمل میں اسرائیل کا ہاتھ ہے اور یہ لبنان کو غیر مستحکم کرنے کی ایک ناپاک سازش ہے۔ لبنان کے نگران وزیر اعظم نجیب متقی نے آج جمعہ کو پورے ملک میں سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق لبنانی وزیر اعظم سعید حریری نے دھماکوں کو ہولناک جرم قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی سیکریٹری جنرل بانکی مون، ترکی اور ایران نے بھی ان دھماکوں کی سخت مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے کہا ہے کہ صیہونی اور اس کے اتحادی لبنان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن لبنانی عوام اور مزاحمت دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنائیگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button