لبنان
حزب اللہ قومی دفاعی اسٹریٹجی کے بارے میں گفتگو کے لئے تیار
حزب اللہ لبنان نے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہےکہ حزب اللہ اپنی توانائیوں سے استفادہ کی راہوں اور قومی دفاعی اسٹریٹجی کے بارے میں گفتگو کرنے کے لئے تیار ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ فوج عوام اور حزب اللہ کے اصول کے مطابق اپنی فوجی توانائيون کےبارے میں دوسرے کے نظریات جاننے کےلئے مذاکرات کرنے کوتیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد یہ ہےکہ حزب اللہ کی توانائيون سے بہترین استفادہ کرنے کے لئے طریقے معین کئےجائيں جن کی لبنان کو ضرورت ہے۔ ادھر پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے رکن نے کہا ہے مستحکم حکومت تشکیل دینے کی راہ یہ ہےکہ فوج کو تقویت پہنچائي جائے اور اسکے خلاف حملے اور سازشیں ختم کی جائيں۔ واضح رہے بعض مغرب نواز اور تکفیر ذہنیت سے وابستہ حلقے لبنان میں حزب اللہ کی مخالفت کررہے ہیں۔