لبنان

حزب اللہ کے ہاتھوں دھشتگردوں کو بھاری شکست

hizbula forceالعالم کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ روز شام میں سرگرم دھشتگردی گروہ جبہۃ النصرہ کے دسیوں عناصر کو شہر بعلبک کے علاقے ’’بقاع‘‘ میں حزب اللہ سے شدید شکست کا سامنا ہوا ہے۔
دھشتگرد گروہ رات کے عالم میں شہر بعلبک کی اونچائی پر واقع پہاڑی ’’بقاع‘‘ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ لبنانی ذرائع کے مطابق یہ دھشتگرد گروہ بقاع کی پہاڑی پر راکٹ نصب کر کے لبنان پر حملہ کرنا چاہتے تھے کہ حزب اللہ نے مجاہدین نے انہیں بھاری شکست سے دوچار کیا اور پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔
ادھر شام کی فوج بھی دھشتگردوں کو پے در پے شکستوں سے دوچار کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج کے ساتھ دھشتگردوں کی مختلف جھڑپوں میں دھشتگردوں کے ایک کمانڈر عبد الہادی میزانازی سمیت ۲۸ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button