لبنان

حزب اللہ صہیونیوں سے جنگ کے لیے بیتاب

hizbulla110حزب اللہ لبنان کے ایکزیکٹو کونسل کے نائب صدر حجت الاسلام نبیل قاووق نے گذشتہ روز لبنان کی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب جو اس ملک کے مسلمان علماء کی طرف سے منعقد کی گئی تھی اس میں مقاومت کے فائدہ کو لبنان کی تاریخ کا سب سے بڑا حادثہ جانا ہے ۔

انہوں نے شام ملک میں جاری بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : صہیونی حکومت چاہتی ہے کہ صہیونی کے ساتہ آئندہ کے جنگ میں اسلامی مقاومت کی حمایت میں شام کے کردار کو کمزور بنا دے ۔

حجت الاسلام قاووق نے بیان کیا : اسلامی مقاومت ہزاروں شیعہ ، سنی ، عیسائی اور درزی سپاہیوں سے تشکیل پائی ہے جو صہیونی ریاست سے جنگ کے لئے ہر لمحہ بیتاب ہیں ۔

حزب اللہ لبنان کے ایکزیکٹو کونسل کے نائب صدر نے وضاحت کی : حزب اللہ لبنان کی بعض پارٹیوں کے بر خلاف صہیونی اور امریکی حکومت کے مقابل محاذ پر ہونے کی وجہ سے خود پر فخر کرتی ہے ۔

انہوں نے اسلامی مقاومت کی کامیابی کو تمام لبنانی کے لئے قومی عید جانا ہے اور اس کو اسلامی قوم کی بڑی کامیابی بتایا ہے ۔

…….

متعلقہ مضامین

Back to top button