لبنان

آل سعود کی حکومت روبہ زوال ہے: لبنان

saudia shekhلبنان کے اخبار السفیر نے لکھا ہے کہ آل سعود کی حکومت روبہ زوال ہے۔ السفیر نے آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کی اہم ترین مشکل سعودی عرب کی داخلی مشکلات ہیں کیونکہ سعودی عرب کے حالات بھی ان ملکوں کی طرح ہیں جہاں عوامی تحریکیں جاری ہیں۔ اس اخبار کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے اسٹراٹیجیک تعلقات کی وجہ تیل ہے اور امریکہ میں تیل کے عظیم ذخائر اور سعودی عرب کے داخلی حالات کی بنا پر یہ دوستی ختم ہوسکتی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق آل سعود میں وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں اور اہل حجاز کی آل سعود سے ناراضگي ان کے زوال کا سبب بنے گي۔ لبنان کے اس اخبار نے لکھا ہے کہ علاقے میں عوامی تحریکوں اور خود سعودی عرب میں عوام کے احتجاج نیز قطر کے سعودی عرب کے مقابل آنے سے سعودی عرب کی طاقت میں کمی آئي ہے اسکے علاوہ سعودی عرب کے حالات بحرین کی صورتحال سے بھی متاثر ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ سارے عوامل سعودی عرب پر آل سعود کے تسلط کے خاتمے کا سبب بنیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button