لبنان

امریکہ اور صہیونی ریاست کی بنیادی پالیسی علاقے میں فنتہ انگيزی کرنا ہے۔ سربراہ سید ہاشم صفی الدین

hizbula flaq yellowسید ہاشم صفی الدین اتوار کو جنوبی لبنان میں ایک تقریب میں کہا کہ حزب اللہ صہیونی ریاست کے خلاف استقامت جاری رکھے گي اور امریکہ اور صہیونی ریاست حکومت کی علاقے میں فتنہ انگيزی کی اسٹراٹیجی پرعمل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن علاقے میں حزب اللہ کو نابود کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اس کا ھدف اسلامی اور عرب قوموں کے درمیاں تفرقہ ڈالنا ہے۔
انہوں نے شام کے حالات کے بارے میں کہا کہ یہ حالات امریکہ کی شیطنت کا نتیجہ ہیں۔ ادھر حزب اللہ کے ایک اور سینئر رکن شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ شام کے حالات میں صہیونی ریاست پوری طرح ملوث ہے۔ انہوں نے لبنان میں حزب اللہ کی حامی حکومت کے برسرکار آنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ملت شام کے مفادات کی فکر میں نہیں ہیں بلکہ وہ صرف اور صرف اپنے مفادات کی فکر کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button