لبنان

عربوں کو شام کے خلاف لڑنے کے بجائے اسرائیل کے خلاف لڑنا چاہیے۔

nabeel hizbullaلبنان میں حزب اللہ کی اجرائی کونسل کے نائب سربراہ نے عرب حکام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے بجائے غزہ میں فلسطینیوں کو ہتھیار فراہم کرنے چاہییں
لبنان میں حزب اللہ کی اجرائی کونسل کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاووق نے عرب حکام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عربوں کو شام کے خلاف لڑنے کے بجائے مقبوضہ فلسطین کو آزاد کرانے کے لئے اسرائیل کے خلاف لڑنا چاہیے اور شام میں دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے بجائے غزہ میں فلسطینیوں کو ہتھیار فراہم کرنے چاہییں ، انھوں نے کہا کہ عربوں میں غیرت و حمیت بالکل ختم ہوگئی ہے اور انھوں نے شام ميں اپنے ہی بھائيوں کے خلاف ہتھیار اٹھا لئے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کو کمزور کرنے والے لوگ اسرائیل کے ہاتھ مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے حامی بعض عرب ممالک شام کے بحران کا اصلی باعث ہیں اور یہ ممالک امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی کے لئے شام ميں قومی مذاکرات کی مخالفت کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ عرب اقوام امریکہ نواز عرب حکام کو ہرگز معاف نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button