تجزیہ و تقسیم عرب ملکوں کے لۓایک بڑا خطرہ سید حسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کے موقع پر تقسیم بندی کو عرب ملکوں کے لۓ ایک اھم خطرہ قرار دیا ۔ لبنان کے المنار ٹی وی چینل کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جرنل سید حسن نصر اللہ نے آج بعلبک شہر میں اربعین حسینی کی مناسبت سے ویڈیو کانفرس کے ذریعہ اپنی تقریر کے دوران ، علاقے کو درپیش خطروں کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ عراق، مصر، لیبیا، شام ، اور سعودی عرب کو تقسیم اور حصے بخرے ہونے کا خطرہ لاحق ہے ، لیکن ان ملکوں کے عوام ، تقسیم کی سمت عدم رجحان کے ذریعہ اپنے ملک کے مستقبل کے بارے میں سمجھوتہ کر سکتے ہیں، حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے اسی طرح عراق میں زائرین پر دھشتگردانہ حملوں کی مذمت کر تے ہوۓ کہا کہ نواسۂ رسول حضرت امام حسین (ع )کے عاشقوں نے حضرت امام حسین کے چہلم میں شرکت کے لۓ دنیا کے کونے کونے سے اپنے آپ کو کربلاۓ معلی پہنچا یا ہے اور وہ نواسۂ رسول حضرت امام حسین( ع )کے غم میں سینہ زنی کرتے ہوۓ اشک غم بہا رہے ہیں ، سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حضرت امام حسین ع کے شیدائیوں اور عاشقوں نے اپنے آپ کو جانفشانی کے لۓ آمادہ کر رکھاہے اور عراق میں ہونے والے دھشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں ۔








